پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 299 اور مجموعی کیسز 14057 تک پہنچ گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 299 اور مجموعی کیسز 14057 تک پہنچ گئے

ملک بھر سے کورونا کے مزید 739 کیسز سامنے آئے اور 22 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 299 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14057 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 85 اور  پنجاب سندھ میں 91 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 739 کیسز سامنے آئے اور  22 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 194 کیسز 10ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز ، گلگت بلتستان سے 2 کیسز جب کہ بلوچستان سے 72 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اس وقت تک ملک بھر میں 150756 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور3029 افراد صحت یاب ہو کر ہسپتال سے گھروں کو جا چکے ہیں ۔