فتح جنگ، پھوپھا نے شادی شدہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فتح جنگ، پھوپھا نے شادی شدہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) پھوپھا نے شادی شدہ بھتیجی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار 

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے محلہ صادق آباد کی رہائشی (ف) بی بی نے پولیس چوکی سٹی فتح جنگ کے انچارج ملک منور خان کو بیان دیا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ناراضگی کی وجہ سے اپنے بھائی کے گھر رہتی ہے اس کے بھائی نے رات کے وقت اسے مار کر گھر سے نکال دیا وہ اپنی پھوپھی کے گھر چلی گئی اس کا بھائی وہاں بھی آگیا اور میرے پھوپھا کوکہا کہ اس کو گھر سے نکال دو میں وہاں سے رات کو چلی گئی کہ تھوڑی دیر بعد میرے پھوپھی کے خاوند نے مجھے فون کر کے دلاسہ دیا اور مجھے موٹر سائیکل پر بٹھا کر کالج موڑ کی طرف ایک حویلی میں لے جا کر زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے حویلی میں بند کر کے چلا گیا دوسرے دن بھی

 

میرے پھوپھا نے حویلی میں آکر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی موقع ملنے پر میں وہاں سے بھاگ آئی پولیس چوکی سٹی کے 

انچارج ملک منور خان نے ملزم ساجد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔