پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 343 ،مجموعی کیسز 15504 ہوگئے

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں 343 ،مجموعی کیسز 15504 ہوگئے

بدھ کورونا کےمزید 717 کیسز رپورٹ ہوئے اور 16 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 16 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 343 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15504 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ اور پنجاب میں 100،100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔28 اپریل کو پاکستان میں کورونا وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئیں جو ملک میں 26 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔

 

آج کے کیسز کی صورتحال
بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 717 کیسز سامنے آئے اور 16 ہلاکتیں بھی ہوئیں جن میں سندھ سے 404 کیسز 8 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا 153 کیسز 8 ہلاکتیں، اسلام آباد 36، بلوچستان سے 121 اور گلگت بلتستان سے 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔