Mon
27
Apr
2026

ملک میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 361 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 16276 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 112 اور پنجاب میں 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 772 کیسز سامنے آئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 358 کیسز 12 ہلاکتیں، پنجاب 393 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز، بلوچستان 4 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ جبکہ اس وقت4052مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
