ضلع اٹک میں کورونا کے4 مریضوں کا اضافہ، تعداد47 ہوگئی

ضلع اٹک میں کورونا کے4 مریضوں کا اضافہ، تعداد47 ہوگئی

اٹک(بیورورپورٹ ڈیلی ا ٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا کے مزید 4 کیسزکی رپورٹ مثبت، تعداد47 ہو گئی،اب تک15 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ23 افراد قرنطینہ میں ہیں

 تفصیلات کے مطابق انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 47ہوگئی ہے۔ دو افراد فوت ہو ئے۔15افراد صحت یاب ہوئے۔ 07 افراد زیر علاج ہیں۔ 23 افراد قرنطینہ میں ہیں۔3076افرادکی 

 

سکر یننگ کی گئی۔702 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 80 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔نئے چاروں کیسز کا تعلق تحصیل فتح جنگ سے ہے جس میں سے3 کا تعلق فتح جنگ شہر جبکہ ایک کا تعلق یوسی شہرائے سد اللہ سے ہے جو بیرون ملک اٹلی سے وطن واپس آیا ہے۔