ضلع بھر میں احساس پروگرام کے تحت رقوم تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، تہمینہ گلزار

پنڈی گھیب( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی زیر نگرانی احساس پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور ضلع بھر میں مستحقین میں فی کس خاندان 12 ہزار روپے کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے
تحصیل اٹک میں اب تک 5 ہزار سے زائد مستحقین کو احساس پروگرام کے تحت رقوم دی جا چکی ہیں اس پروگرام کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا تیسرے حصہ پر بھی جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انچارج احساس پروگرام و ضلعی فوکل پرسن محترمہ تہمینہ گلزار نے جناح ہال تحصیل کونسل اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احساس پروگرام کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنا ن قمر نے بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ اے ڈی سی فنانس ضیغم عباس ، اے سی اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے دورہ کیا احساس پروگرام کی ڈیوٹی کیلئے نائب تحصیلدار راجہ حسن اختر ، گرداور خالد پرویز ، پٹواری عبدالواحد ، ظہور الہٰی المعروف چٹو پٹواری ، نائب قاصد حاجی امجد اور دیگر موجود تھے تہمینہ گلزار نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر احساس پروگرام کی ضلع بھر میں خصوصی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی اس پروگرام میں بہت دلچسپی ہے جس کے سبب انہوں نے احساس پروگرام میں آنے والے ضیف العمر افراد ، خواتین اور دیگر کیلئے صرف جناح ہال تحصیل کونسل اٹک میں پانی کے 3 ڈسپنسر اور منرل واٹر کے بڑے ٹینک وافر مقدار میں مہیا کرنے کے علاوہ
سوشل ڈسٹینس قائم کرنے کیلئے تحصیل کونسل کے سبزہ زار میں ٹینٹ آویزاں کر رکھا ہے جہاں لاک ڈاءون اور کرونا وائرس کے سلسلہ میں تمام اقدامات اور حکومتی ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے تیسرے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی جانے والی لسٹ کے تحت بھی لوگ شامل کیے جا رہے ہیں صوبائی اسمبلی کے ہر حلقہ سے 6 ہزار افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا احساس پروگرام کے تحت تحصیل اٹک کے مستحقین میں فی کس خاندان 12 ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی جہاں ایچ بی ایل کنیکٹ سے تعلق رکھنے والے کیمپ بائیو میٹرک ڈیوائسز پر انگوٹھے کے نقوش ڈال کر مستحقین کو ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ ہر یونین کونسل میں کیمپ قائم کر کے مستحقین کو رقم کی ادائیگی کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ نے ہر یونین کونسل کے مستحقین کیلئے اسی یونین کونسل میں ادائیگی کیلئے ایسے سرکاری سکولوں کا انتخاب کیا ہے جن کے بڑے گراءونڈ ہوں اور جہاں یونین کونسل کے مختلف دیہات سے آنے والے مستحقین محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق فاصلے پر کھڑے ہو کر باری آنے پر رقم وصول کرسکیں حکومت کی ہدایات پر ان مستحقین کو یہ ادائیگی بلا تعطل اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام مستحقین کو رقم کی ادائیگی مکمل نہ ہو جائے اس سلسلہ میں تحصیل فتح جنگ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باہتر ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جھنگ ، تحصیل اٹک میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک اور گورنمنٹ ہائی سکول شیں باغ ، تحصیل پنڈی گھیب میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوڑ ، ہائی سکول نمبر 2 پنڈی گھیب ، تحصیل جنڈ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چھپری ، ایم سی آفس جنڈ ، تحصیل حسن ابدال میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسن ابدال ، تحصیل حضرو میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 حضرو اور گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول شینکہ میں کیش کاءونٹر کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ، سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام کیش کاءونٹر کیمپس میں 2 اے ایس آئی ;47; سب انسپکٹر ، 2 ہیڈکانسٹیبل ، 16 کانسٹیبل ، 3 لیڈی کانسٹیبل ، ایک ایلیٹ سیکشن ، ایک پاک آرمی سیکشن ، ایک پنجاب رینجرز سیکشن اپنے فراءض ماسک ، ہاتھوں پر دستانے اور سینیٹائزر استعمال کر کے سر انجام دے رہے ہیں ضلع بھر میں ان کیش کاءونٹر کیمپس میں فی کس 12ہزار روپے تقسیم کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔
