پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں417، متاثرہ مریضوں کی تعداد18235ہو گئی 

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں417، متاثرہ مریضوں کی تعداد18235ہو گئی 

ملک بھر سے آج اب تک کورونا کے مزید 536کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 417 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18235 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 161 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 118 اور پنجاب میں 115 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 16، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 536 کیسز سامنے آئے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 514 کیسز 9 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ اس وقت تک  4715 افرادصحت یاب ہو چکے ہیں