کورونا سے ہلاکتیں 440اور مجموعی کیسز 19103 ہوگئے

کورونا سے ہلاکتیں 440اور مجموعی کیسز 19103 ہوگئے

ملک بھر سےہفتہ کو کورونا کے مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے اور 27 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 440ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد  19103 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 172 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 115 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 19، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

 بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1123 کیسز سامنے آئے ہیں اور 27 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 427 کیسز 4 ہلاکتیں، پنجاب 514 کیسز 9 ہلاکتیں، خبیر پختونخوا میں 108 کیسز 11 ہلاکتیں، بلوچستان میں 36 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ اس وقت تک 4817 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔