اٹک خورد، 3 روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش مل گئی

اٹک خورد، 3 روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش مل گئی

حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) اٹک خورد زیارت کے قریب سے تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی

 تفصیلات کے مطابق خیر آباد کا 18 سالہ رہائشی عبدالواجد ولد عبدالہادی جو ذہنی معذور تھا کی لاش ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے نکال کر اسے

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم 
کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ذہنی طورپر معذور شخص تین روز قبل ڈوب گیا تھا جس کی لاش کی تلاش جاری تھی، جاں بحق ہونےوالےشخص

 

کا تعلق خیرآباد سے تھا۔لاش کو ریسکیو1122 کےغوطہ خوروںنے نکالا۔