Thu
16
Apr
2026

اپنے خصوصی بیان میں ملک محمد انور نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس ضمن میں محکمہ مال کے عملے کو نقصانات کا جائزہ اور تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایات کی روشنی میں کاشت کاروں کے ریلیف کے لیے حالیہ نقصانات
کا مکمل ازالہ کیا جائے گا تاکہ ضلع اٹک کے زرعی شعبے کو تقویت حاصل ہوسکے۔صوبائی وزیر کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
