حضرو میں مزید ایک کورنا کیس کا اضافہ، ضلع اٹک میں کیسز کی تعداد50 ہو گئی 

حضرو میں مزید ایک کورنا کیس کا اضافہ، ضلع اٹک میں کیسز کی تعداد50 ہو گئی 

حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز)انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 50ہوگئی ہے۔ 

دو افراد فوت ہو ئے۔15افراد صحت یاب ہوئے۔09 افراد زیر علاج ہیں۔ 24 افراد قرنطینہ میں ہیں۔3411افرادکی سکر یننگ کی گئی۔761 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں

اور 267 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔