Tue
21
Apr
2026

ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 462 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20186 تک جاپہنچی ہے
۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 180 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 130 اور پنجاب میں 124 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان
میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔جبکہ اس وقت تک 5590 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 52 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 30 کیسز اور تین ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
