حضرو،حکومت کسانوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، عمران خان 

حضرو،حکومت کسانوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، عمران خان 

حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز ) تحریک انصاف ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات(ترجمان) اور چیئرمین چھچھ محافظ کمیٹی عمران خان نے کہا ہے کہ 

حالیہ بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے صوبائی و ضلعی حکومتیں زمینداروں اور کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باعث گندم کی کٹائی کرنے والی تھریشر مشینوں کے فی گھنٹہ ریٹ کم کئے جائیں مساجد کی طرح بازاروں اور چوراہوں میں بھی دفعہ 144 کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جائے لوگ اتنے جمع ہوتے ہیں کہ ٹریفک تک جام ہو جاتی ہے جس طرح ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں گری ہیں اسی طرح ان کے ریٹ بھی گرائے جائیں لاک ڈاؤن ، شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے 

 

کے کسانوں اور زمینداروں کی پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے ان کے ساتھ اب یہ نا انصافی قابل قبول نہیں گندم کاٹنے والی تھریشر مشینوں کا فی گھنٹہ ریٹ 3500 روپے سے کم کر کے 2500 روپے کیا جائے اگر کوئی دکاندار لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو برائے مہربانی اس پر بھاری بھرکم جرمانہ کی بجائے ایک بار وارننگ دی جائے اور اگر وہ پھر بھی خلاف ورزی کرے تو اس کی دکان کو سیل کر دیا جائے مگر ان حالات میں دکانداروں پر جرمانے قیامت صغریٰ سے کم نہیں۔

 

 

 انہوں نے ڈی سی اٹک ، اے سی حضرو اور چیف آفیسر حضرو سے مطالبہ کیا کہ وہ ماہ مقدس میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ڈی سی اٹک اور اے سی حضرو کی جانب سے موَثر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔