Fri
24
Apr
2026

ملک میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 505 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21838 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 148 اور پنجاب میں 144 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 386 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 19 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 307 کیسز 11 ہلاکتیں، پنجاب 30 کیسز 8 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔
جبکہ اس وقت تک 5782مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
