Tue
21
Apr
2026

ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 526 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 22823 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 194 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 156 اور سندھ میں 148 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز بدھ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 586 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 560 کیسز 12 ہلاکتیں، اسلام آباد 21 کیسز اور کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ اس وقت تک 6217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
