ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 55ہوگئی

حضرو(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز)ضلع اٹک میں کوروناوائرس مریضوں میں مزید ایک متاثرہ شخص کا اضافہ ،مجموعی تعداد55 ہو گئی
تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سنٹر سے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کےرہائشی مریض کواٹک شفٹ کردیاگیا جس کےبعد ضلع اٹک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد55ہوگئی، جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ تحصیل فتح جنگ کے4مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھیج دیئےگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 28تک پہنچ گئی۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعداد55ہوگئی ہےجبکہ 3 افراد کورونا وائرس سے فوت ہو ئے۔28افراد صحت یاب ہوئےاور 08افراد زیر علاج ہیں جبکہ16 افراد قرنطینہ میں ہیں۔
اس وقت تک ضلع اٹک میں 4215افرادکی سکر یننگ کی گئی جن میں سے 1071 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 263 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
