Fri
17
Apr
2026

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جنڈ کے ہیڈ ما سٹر طاہر فاروق نے ڈپٹی ڈی او جنڈ آصف علی جو ایک پرائیوٹ ادارہ (سکول) بھی چلا رہے ہیں کے خلاف انکوئری کی درخواست سیکرٹری تعلیم پنجاب کو دی جس پر سیکرٹری تعلیم آج تک عمل درآمد نہ کرا سکے البتہ ہیڈ ماسٹر طاہر فاروق سسٹم سے تنگ آکر ریٹائرمنٹ لے لی۔
انہوں نے اب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تنگ آمد بجنگ آمد کے تحت گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر موجودہ سسٹم سے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 5 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور مسلم لیگ ( ن ) کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف کی امید نظر نہیں آ رہی ۔ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔
