معروف ماہر تعلیم ماجدوحید بھٹی گورنمنٹ کالج اٹک میں پرنسپل تعینات 

معروف ماہر تعلیم ماجدوحیدبھٹی گورنمنٹ کالج اٹک میں پرنسپل تعینات 

اٹک ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز ) معروف ماہر تعلیم و گریڈ 19 کے پروفیسر ماجد وحید بھٹی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں گریڈ 20 کی پرنسپل سیٹ پر تعینات 

یاد رہے کہ گورنمنٹ کالج اٹک میں سابق انچارج پرنسپل گریڈ 20 پروفیسر بیالوجی محمد اعظم علوی کام کر رہے ہیں گریڈ 20 میں ضلع اٹک میں واحد پروفیسر ہیں اور راولپنڈی میں بھی ان کا شمار سینئر پروفیسرز میں ہوتا ہے وہ سابق پرنسپل غلام مصطفی سے بھی انتہائی سینئر ، ماہر تعلیم ہیں تاہم پروفیسر ماجد وحید بھٹی نے پرنسپل کا چارچ سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔

 

ماجد وحید بھٹی طلبہ کے لئے ڈسپلن، تعلیمی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو بڑھانے،اور نوجوانوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ماہر مانے جاتے ہیں وہ حضرو میں شجاع خانزادہ شہید کالج میں پرنسپل تعینات تھے ۔

 

ماجد وحید بھٹی کے اٹک کالج میں پرنسپل تعینات ہونے پر تعلیمی سیاسی اور سماجی حلقوں و شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اٹک کالج کے لئے بہتر اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے ماجد وحید بھٹی کو پرنسپل تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔