غرباء کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،کرنل(ر) ملک انور

 غرباء کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،کرنل(ر) ملک انور

پنڈی گھیب ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں غرباء کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی پنڈ گھیب میں بیت المال کی جانب سے بیواؤں اور مستحقین میں چیک تقسیم کرنے کی ایک تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔

 

ان کے ہمراہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈگھیب حیدر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ذیشان سیال  اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک محمد انور نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے،اور اس کا احساس حکومت کو بخوبی ہے۔اسی لیے

 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق مستحقین کی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں احساس کفالت پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،جس سے ضلع اٹک کے ہزاروں افراد کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

 

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔