حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک تاریخ کے بد ترین حالات کا شکار ہو چکا ہے،شیخ آفتاب احمد

اٹک (بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے ہرا بھر چمن آپ کے حوالے کیا تھا جس کو آپ نے اپنی نالائقی کی وجہ سے اجاڑ دیا اور اب جھوٹے آنسو بہا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔
مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت جب ختم ہوئی تو 5;46;8 کی گروتھ ریٹ تھی جس پر معیشت دانوں کہتے تھے کہ اگر ترقی کی یہی رفتار برقرار رہی تو 2025 میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا 1990ء میں جب مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت بنی تو محمد نواز شریف نے اس ملک کو موٹر وے کا منصوبہ دیا ، رحیم یار خان سے پشاور تک سڑک کو ڈبل کیا جس کے نتیجہ میں حکومت ختم کر دی گئی پھر جب 1998 ء میں حکومت ملی تو اٹیمی دھماکے کر کے ملک کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنا دیا جس کے صلے میں اٹک قلعہ میں قید و بند کی صعوبتیں اور بعدازاں جلاوطنی کی سزا دی گئی۔
اور پھر جب 2013ء میں حکومت ملی تو ملک کو سی پیک جیسا گیم چینجر منصوبہ دیا جس سے ملک میں معاشی انقلاب آتا اور گوادر پورٹ بین الاقوامی تجارتی مرکز بناتا جس سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ترین ممالک میں شامل ہو جاتا تاہم ملکی ترقی و خوشحالی سے خاءف عناصر نے اس پاداش میں اقتدار سے الگ کر دیا اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگا کر کردار شکنی کی اور آج تک اپنے الزامات کو ثابت کرنے سے قاصر ہیں ایسے حالات میں بھی آج حکمران کہتے ہیں ہ میں اجڑا چمن دیا گیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کے ہر دور میں ملک نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اس وقت پاکستان تاریخ کے بد ترین حالات کا شکار ہو چکا ہے ایف بی آر کا شاٹ فال 2 ہزار سے بڑھ گیا ہے ۔
کاروباری سرگرمیاں انتہائی مخدوش حالات سے دوچار ہیں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی حکومتی حکمت عملی سامنے نہیں آئی کوئی ایسا اقدام سامنے نہیں آیا جس سے لوگوں کو امید کی کرن نظر آئی ہو ایسے حالات میں بھارت کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں ہ میں مزید امتحان میں مبتلا کر سکتی ہیں ہم امن پسند لوگ ہیں جنگ و جدل کے بجائے مذاکرات سے مسائل کے حل کو ترجیح دیتے ہیں اگر بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔
