پبلک ٹرانسپورٹ چلانے سے پہلے کرایوں میں کمی بھی کی جائے، عوامی حلقے

جنڈ(صدیق فخر سے/ڈیلی اٹک نیوز)پنجاب حکومت کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا امکان، عوامی حلقوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی وجہ سے کرایوں میںکمی کا بھی مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے اگلے ہفتہ تک پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا امکان ہے جس کیلئے آج ٹرانسپورٹروں کیساتھ بھی اجلاس طلب کیا گیا ہے ، اجلاس کے بعد وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں گی۔اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ گاڑی والے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس سے غریب عوام مزید مشکلات کا شکار ہو رہی ہے ۔
گزشتہ دو ماہ سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی لیکن ابھی تک کرایہ نامہ جاری نہ ہو سکاحالانکہ اس سے پہلے جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھافوری طور پر کرایہ میں بھی اضافہ کر دیا جاتا تھا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دوماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں30 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے
اس لیے ٹرانسپورٹ چلانے سےپہلےنیاکرایہ نامہ بھی جاری کیا جائے تاکہ عوام تک حقیقی معنوں میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف پہنچ سکے۔
