Tue
21
Apr
2026

ضلع اٹک میں 24گھنٹوں کے دووران مزیدایک مریض کا اضافہ،جس کا تعلق تحصیل حسن ابدال سے ہے جو سعودی عرب سے وطن واپس آیا تھا۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 84ہوگئی ہے۔ضلع میںمجموعی طور پر کورونا وائرس سے 3 افراد فوت ہو ئےجبکہ42افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔ہمارے پاس اس وقت 19 افراد زیر علاج ہیںجبکہ۔ 20افراد قرنطینہ میں ہیں۔
ضلع اٹک میں اس وقت تک 5035افرادکی سکر یننگ کی گئی جن میں سے 1498 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 221 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
