اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب، کہیں احتجاج، کہیں شرکت تو کہیں بائیکاٹ

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) کرونا ٹائیگر فورس کے قیام کے سلسلہ میں ایک اہم تقریب مہریہ مارقی مہریہ ٹائون اٹک کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوئی
تقریب میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم ، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار،رہنما تحریک انصاف ملک خرم علی خان،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، کوارڈینیٹر کرونا ریلیف ٹائیگر فورس ملک امین اسلم گروپ مرزا عبدالرحمن ، اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر ، ملک امین اسلم گروپ اور سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے یہ فورس تمام رفاحی کاموں میں انتظامیہ کی مدد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرے گی ٹائیگر فورس کے تمام ارکان غیر سیاسی ہونگے اورخالصتاََ رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے ٹائیگر فورس کے قیام سے قومی اتحاد کو فروغ ملے گا اور آئندہ آنے والی وباؤں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی ٹائیگر فورس کے اراکین موجودہ حالات میں عوامی فلاح و بہبود کا کام کرکے خدمت کر رہے ہیں جس سے علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی اور خوشحالی آئے گی ملک امین اسلم نے ٹائیگر فورس کے ارکان کو اپنی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اوراس عزم کا ارادہ کیا کہ ٹائیگر فورس کے قیام سے ملک میں انقلاب آئے گا ۔انہوں نے اس موقع پر ٹائیگر فورس کے ارکان سے حلف بھی لیا
وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے لیے بھر پور طریقے سے کوشاں ہیں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام سے کرونا وائرس کو شکست دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم ہوگی ٹائیگر فورس کی سرگرمیوں سے عوام کوزندگی کے تمام شعبوں میں مدد حاصل ہوگی جس سے معاشرہ مثبت سمت میں ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے ٹائیگر فورس کے اراکین سے حکومتی اور انتظامی سطحوں پر رابطہ جاری رہے گا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ضلع بھر میں ٹائیگر فورس کے حوالہ سے شرکا ء کو آگا ہ کیا اور بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں اس فورس سے باقاعدہ کام لینا شروع کردیا گیا ہے جس کے مثبت نتاءج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ضلع بھر میں ٹائیگر فورس میں 8223 افراد رجسٹرڈ ہوئے جن میں 400 خواتین شامل ہیں جنہیں یوٹیلیٹی سٹورز ، راشن کی تقسیم ، احساس کفالت پروگرام اور دیگر جگہوں پر تعینات کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ملے گی انہوں نے ٹائیگر فورس کے عظیم جذبے کو سلام پیش کیا آخر میں فورس کے اراکین میں فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے ۔
