اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

فتح جنگ/ حسن ابدال/ جنڈ ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج

 تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے دریا خان ولد مشد خان سکنہ زخہ خیل نیکی خیل تحصیل لنڈی کوتل ضلع خیبر ایجنسی سے 1420 گرام چرس اور ملزممحمد سفیر ولد محمد ضمیر سکنہ پیر سوہاوہ ڈاکخانہ خان پور ضلع ہری پور سے کل 520 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا ۔
 تھانہ جنڈ کی ٹیم نے ملزم منصور امیر ولد امیر خان سکنہ محلہ رحمانیہ جنڈ ضلع اٹک سے پسٹل 30 بورمعہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا ۔

 تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاءون کرتے ہوئے ملزم امین جان ولد حضرت خان ساکن حال چکڑہ بکڑہ حسن ابدال سے سٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کیے اور ملزم محمد فیاض ولد معروف خان ساکن ہری پور حال کامرہ شرقی سے پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا ۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ضیافت حسین ، ابرار حسین اور عمران شہزاد سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے زیر دفعہ 379 ت پ میں کیٹگری بی کے اشتہاری مجرمان نوید اور حامد خان پسران دوست محمد سکنائے مردان 

 تھانہ بسال پولیس نے کیٹگری اے کے اشتہاری مجرم شیر افسر ولد گل خان سکنہ صوابی کو گرفتار کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔