میجر گروپ کی طرف سے یونین کونسل جبی کے مستحقین میں راشن تقسیم

میجر گروپ کی طرف سے یونین کونسل جبی کے مستحقین میں راشن تقسیم

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی جانب سے یونین کونسل جبی کے تمام دیہاتوں میں مستحقین افراد میں اشیائے خورد و نوش تقسیم کی گئیں۔

 اس موقع پر سابق ایم این اے و چیئرپرسن ضلع کونسل محترمہ ایمان طاہر نے میجر سیکرٹریٹ یونین کونسل جبی میں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں کوشش ہے کہ اس مشکل دور میں جتنی بھی امداد ہوسکے گی کی جائے گی یہ اٹک کا باسی ہونے کے ناطے ہم پر فرض ہے یونین کونسل جبی کے لوگ میجر طاہر صادق سے پیار کرتے ہیں اس موقع پر ہر دلعزیز شخصیت چوہدری مغل خان، حاجی محمد مسکین، 

 

سابق کونسلرز ملک محمد صفدر، ملک عاشق حسین، حافظ نصرت علی خان، ملک محمد شفیق، منصب خان، محمد ریاست، محمد طارق خان، زمرد علی کے علاوہ معززین علاقہ کی

 

کثیر تعداد موجود تھی، راشن تقسیم کے موقع پر عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا گیا، ہر دیہات میں ذمہ دار میجر گروپ کی وساطت سے مستحقین تک راشن بیگ پہنچائے گئے ۔