پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک و قوم کیلئےبڑا سانحہ ہے، میجر طاہر صادق 

پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک و قوم کیلئےبڑا سانحہ ہے، میجر طاہر صادق 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجرطاہرصادق نے بلوچستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور جانی نقصانات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاک فوج کے 7 جوانوں کی شہادت ملک و قوم کے لئے بڑا سانحہ ہے ملک دشمن عناصر کی جانب سے بلوچستان میں منفی کاروائیوں کے سامنے ہمارے فوجی جوان سینہ سپر ہیں سلام ہے قوم کے ان جوانوں کو جو اپنی جان کے بدلے ہماری حفاظت کر رہے ہیں یہ حملہ پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے خلاف'

 

ایک بار پھر سخت ترین اور بلا امتیاز آپریشن کیا جائے ہ میں اتحاد و اتفاق سے ملک کے 

 

پرامن ماحول کو خراب کرنے کی دشمن کی اس گھٹیا و ناپاک سازش کو ناکام بنانا ہو گا ایسے واقعات دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی عزم کو مزید پختہ کرتے ہیں ۔