Tue
05
May
2026

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس موقع پراحکامات دیتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس افسران کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریفنگ دیں. بغیر چیکنگ کوئی بھی شخص امام بارگاہ ،مساجد میں داخل نہ ہو۔ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران کو سختی سے ھدایت ہوئی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔ہر مشکوک شخص کو چیک کریں ڈیوٹی کے متعلق کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مساجد کے مرکزی دروازوں پر سینٹائزرز، میٹل
ڈیٹیکٹر اور والیٹیئرز کی موجودگی کو بھی چیک کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے احکامات کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے کہا کہ اٹک پولیس تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی شکر گزار ہے جو گورنمنٹ کے احکامات کی مکمل پاسداری کرارہے ہیں۔
