Thu
23
Apr
2026

جھمٹ گائوں کے رہائشی اور رہنما اہلسنت والجماعت عثمان حیدر نے ایس ایچ او جنڈ مظہر الاسلام کو امن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ علاقہ میں شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہو کر مسلمانوں کی دل آہزاری کا باعث بنتے ہیں ابھی بھی ایک کیس سائبر کرائم میں چل رہا ہے ۔
عثمان حیدر کی تجویز پر ایس ایچ او جنڈ مظہر الاسلام نے پیر سعادت علی چورہ شریف کی سرپرستی میں ایک 6 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو ان معاملات کو دیکھے گی کمیٹی میں مفتی محمد عبداللہ ، محمد عثمان حیدر ، ملک محمد خورشید ، حسین علی اور ملک مشتاق حسین شامل ہیں عثمان حیدر نے ایس ایچ او جنڈ مظہر الاسلام کا دیرینہ
مطالبہ پورا کرنے اور علاقہ کی فضا بہتر بنانے کے لئے کمیٹی کے قیام پر شکریہ ادا کیا ہے ۔
