اٹک ،لینڈ کروزر اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

اٹک ،لینڈ کروزر اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹک ،فقیر آباد آئل ڈپو کے قریب لینڈ کروزر اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 3 جاں بحق

تفصیلات کے مطابق اٹک ،فقیر آباد آئل ڈپو کے قریب لینڈ کروزر اور ڈمپر (مزدہ ٹرک) میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میںماں بیٹی سمیت3 افراد جاں بحق ہو گئے
حادثہ راولپنڈی سے اٹک جاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس میں لینڈ کروزر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی 3 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل موقع پر پہنچ گئیں
ریسکیو اہلکاروں نے ڈرائیورنگ سیٹ پر بیٹھے نوجوان کی لاش کو گاڑی کاٹ کر نکالا۔

ریسکیو اہلکاروں نے تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق سنجوال روڈ نزد فقیر آباد آئل ڈپو کے قریب  المناک حادثے میں اقبال خان آف اکھوڑی کی اہلیہ، دختراور ہونے والا داماد عمر ولد ضمیر خان آف بسال جاں بحق ہوئے۔ دختر اقبال خان اکھوڑی آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کی ٹیچر تھیں جبکہ عید کے بعد دونوں کا نکاح تھا جسکے لئے خریداری کے لئے گئے تھے اور یہ حادثہ ہو گیا۔