جنڈ کے علاقہ ماڑی میں دو بہنیں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

جنڈ کے علاقہ ماڑی میں دو بہنیں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

جنڈ(تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز)جنڈ کے علاقہ ماڑی میں دو بہنیں کھڑے پانی میں ڈوب گئیں 

 بچیوں کوبچانے کےلئے ماں نے چھلانگ لگائی تاہم خود بھی ڈوب گئی

لوگوں نے مریم اورفاطمہ بی بی کی لاشیں نکال لیں جبکہ ماں کو زندہ بچالیاگیا

دونوں بہنوں کی لاشیں ہسپتال منتقل ،ماں تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا مرنے والی 

مریم بی بی کی عمر7سال جبکہ فاطمہ کی عمر4سال ہے بچیوں کا والد عبدالرحمن پولیس اہلکار ہے ۔

 

دونوں بہنوں کی ڈو ب کر جاں بحق ہونے کی خبر علاقے میں ملتے ہیں فضا سوگوار ہو گئی ۔