مکھڈ،دریائے سندھ پر کشتی رانی میں اوور لوڈنگ ،بڑے سانحہ کا خدشہ

مکھڈ کےمقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے بھی نوجوان ڈوب کر جاں بحق
جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) عیدین کے موقع پر دریائے سندھ کے کنارے مختلف مقامات بطور خاص خوشحال گڑھ، بیلہ / زیارت،مکھڈ شریف میں سیرو تفریح کیلئے عوام کی آمد ہوتی ہے بطور خاص گرمیوں میں لوگوں کی کئی گناہ زیادہ تعداد ان مقامات کا رخ کرتی ہے جس کی وجہ سےہر دفعہ کئی افراد نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب کرجاں بحق ہو جاتے ہیں۔اس دفعہ بھی مختلف مقامات پر نوجوان نہاتے ہوئےجن میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جس سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی ۔
ان سانحات کے علاوہ دریائے سندھ میں کئی مقامات پرکشتی رانی کی جا رہی ہے جس میںاوور لوڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہےجس کے باعث کسی بڑے سانحہ کا خدشہ ہو سکتا ہے کیونکہ دریائے سندھ کے اکثر مقامات پر کشتی رانی میں حفاظتی جیکٹ نہیں پہنائی جاتی اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے اگر حادثہ ہوگیا توکئی افراد کی جانیںضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
