Sat
25
Apr
2026

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے6 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 81 روپے58 پیسے سےکم ہو کر 74 روپے52 پیسےفی لیٹرہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیے کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 11 روپے88 پیسے جبکہلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے37 پیسےکمی کی گئی ہے۔مٹی کا تیل 47 روپے 44 سےکم ہو کر 35 روپے 56 پیسےفی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 47
روپے 51 پیسےسےکم ہو کر 38 روپے 14 پیسےفی لیٹر ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسےاضافہ ہوا ہے۔ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 80 روپے10 پیسےبڑھ کر 80روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں پرعملدرآمد کا اطلاق آج رات 12 بجےسے ہو گا۔
