جنڈ،مرغی فروشوں کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کاا علان 

جنڈ،مرغی فروشوں کا مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کاا علان 

جنڈ ( ظفراقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز ) گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے پولٹری کے ریٹس کم ملنے پرجنڈ شہر میں مرغی فروشوں کامطالبات کی منظوری تک ہڑتال کاا علان 

سبزی منڈی جنڈ میں اس سلسلے میں پولٹری شاپس کے مالکان کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں چوہدری محمد ارشد ، محمد ساجد ،ظفر خورشید ،میاں محمد شاکر و دیگر نے شرکت کی میٹنگ شرکاءکا کہناتھا ہمیں مرغی چھیاسی سوروپے فی من کے حساب سے ملتی ہے جس میں سے 23کلوگرام گوشت نکلتا ہے جس کی لاگت تین سو ستربنتی ہے جب کہ انتظامیہ کی طرف سے ریٹ دو سو ساٹھ روپے ریٹ مل رہا ہے

لاگت سے سو روپے کم پر ہم کیسے فروخت کر سکتے ہیں ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے 

 

 

کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے فارمنگ اور منڈی سے ریٹس کو کنٹرول کرے تا کہ ا س مسئلے پر قابو پایا جا سکے ہم اپنا جائز مطالبہ پورے ہونے تک پولٹری ایسویسی ایشن اٹک کے فیصلہ کے مطابق غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا علان کرتے ہیں ۔