اٹک ، کورونا کیسز میں اضافہ، تعداد 350 ہو گئی، 134 صحتیاب

اٹک ، کورونا کیسز میں اضافہ، تعداد 350 ہو گئی، 134 صحتیاب

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 350 ہوگئی ہے۔ 10افراد فوت ہو ئے۔134 افراد صحت یاب ہوئے۔ 09افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں166 افرادقر نطینہ

میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6712 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3131 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے۔ 2364 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے

ہیں اور 417 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میںکورونا کے05مشتبہ مر یض داخل ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔ کوورناوائرس کے 33 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر

محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 335 مثبت کیسز میں سے 10،مشتبہ کیسزمیں سے 03 اور اور ہسپتالوں سے باہر 20 کنفرم افرادفوت

 

 

ہوئے ۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔