Fri
17
Apr
2026

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد نے بدر کالونی میں کرکٹ میچ کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جس میں فائنل میچ کے دوران 200 سے زائد افراد کا اجتماع تھا۔
پولیس نے کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتارکرکے گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کردیا جب کہ 35 موٹرسائیکلیں اور کرکٹ کا سامان قبضہ میں لے لیا۔
ادھر ملتان میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے سوئمنگ پول میں نہانے والے 100 سے زائد افراد کو وارننگ دےکر چھوڑ دیا جب کہ سوئمنگ پول اور ہوٹل سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب بہاول پور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 12 دکانیں سیل کردیں جب کہ 13 دکانداروں کو 21 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور 8 دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔
