اٹک، کورونا کے11 نئے کیسز کا اضافہ، ضلع میں مجموعی تعداد 380 ہو گئی

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع اٹک میں11 نئے کورونا کیسز کا اضافہ،مجموعی تعداد380 ہو گئی،150 افراد صحت یاب جبکہ مجموعی طور پر39 کنفرم اور مشتبہ مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ رپورٹ ہونے والے11 نئے کیسز میں سے 4 کا تعلق تحصیل اٹک، 5 کا تعلق تحصیل حضرو جبکہ ایک ایک کا تعلق تحصیل فتح جنگ اور تحصیل حسن ابدال سے ہے۔
انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 380 ہوگئی ہے۔ 13افراد فوت ہو ئے۔150 افراد صحت یاب ہوئے۔ 14افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں172 افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا
ہے۔ 6791 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3210 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2477 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیںاور353 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ کوورناوائرس کے 39 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے۔
اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 380 مثبت کیسز میں سے 13،مشتبہ کیسزمیں سے 03 اور اور ہسپتالوں سے باہر 23 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
