Fri
17
Apr
2026

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی6 ون، ٹو ، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے
بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔
