حکمران عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں ،شیخ سلمان سرور

حکمران عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں ،شیخ سلمان سرور

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون اٹک ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ سلمان سرور نے کہا کہ احتساب کے نام پر دوہرے معیار کی وجہ سے حکمران عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں ۔

یہ احتساب نہیں ہو رہا بلکہ یہ کھلم کھلا انتقام ہے اور اسی بدنیتی کی وجہ سے گروتھ ریٹ منفی میں پہنچ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش سے متصل ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چینی سکینڈل میں جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود انہیں باہر بھیج دیا گیا اور جن پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی ان پر پابندیاں عائد کرنا احتساب اور انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے حکمران انتقامی کارروائیوں کی طرف سے توجہ ہٹا کر اگر ملک و قوم کا سوچیں تو شاید ملکی معیشت اس حالت میں نہ پہنچتی موجودہ بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہنا غریب عوام کے ساتھ بھونڈے مذاق سے کم نہیں سرکاری ملازمین کی امیدیں بجٹ کی ساتھ وابستہ ہوتی ہیں۔

 

 جس میں انہوں دس ، پندرہ فیصد اضافے کی امید ہوتی ہے چھوٹے کاروبار سے منسلک لاکھوں لوگوں کو ریلیف کی امید ہوتی ہے تاہم اس بجٹ نے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا کرونا وائرس جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس میں عوام کی لاپرواہی بھی بہت حد تک شامل ہے جنہوں نے لاک ڈاو¿ن میں نرمی ہوتے ہی تمام احتیاطی تدابیر کو اپنے پاو¿ں کے نیچے روند ڈالا اور بازاروں میں خریداری کیلئے ٹوٹ پڑے اگر ہ میں اس وبائی سے نجات حاصل کرنی ہے تو پھر تمام تر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا اس میں ہمارا اپنا فائدہ ہے اور جس جانفشانی سے ہمارے ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں میں انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔