اٹک،مزید3 کورنا مثبت کیسزرپورٹ، ضلع میں مجموعی تعداد388 ہو گئی 

اٹک،مزید3 کورنا مثبت کیسزرپورٹ، ضلع میں مجموعی تعداد388 ہو گئی 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں مزید3 نئے مثبت کیسز کا اضافہ، نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے دو کا تعلق تحصیل اٹک جبکہ ایک کا تحصیل حسن ابدال سے ہے جس کے بعد ضلع اٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد388 ہو گئی جبکہ 182 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب تک 40 کنفرم اور مشتبہ مریضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تدفین کی گئی۔

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 388 ہوگئی ہے۔ 14افراد فوت ہو ئے۔182 افراد صحت یاب ہوئے۔13افراد زیر علاج ہیں۔ گھروں میں148افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔ 6890 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 3309 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے2532 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور364 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

 

زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے07مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 06 کی حالت بہتر اور 01 کی حالت تشویش ناک ہے۔ کوورناوائرس کے 40 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 388 مثبت کیسز میں سے 14 اور ہسپتالوں سے باہر 26 کنفرم افرادفوت ہوئے۔

 

ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔