ضلعی ایمر جنسی بورڈ کا ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس 

ضلعی ایمر جنسی بورڈ کا ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)ضلعی ایمر جنسی بورڈ کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہو ا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلا س کی صدارت کی۔

ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے آمدہ متوقع سیلاب کی صورت میں تیاریوں کے حوالے سے بر یفنگ دی۔
بر یفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122 نے سیلاب کی صورت میں دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس ضمن میں آزمائشی مشقیں بھی کر لی گئی ہیں۔
ڈی سی اٹک نے اس موقع پرریسکیو1122 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور 

 

امید ظاہر کی کہ سیلاب آنے کی صورت میں وہ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں گے۔