وزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں،ملک امین اسلم/ زلفی بخاری 

وزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کوشاں ہیں،ملک امین اسلم/ زلفی بخاری 

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے سلسلے میں تقریب ،ڈپٹی کمشنر اٹک، ایم پی اے سید یاور بخاری، قاضی احمد اکبر و دیگر کی شرکت 
 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے سلسلے میں ایک اہم تقریب اٹک میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم،چیئر مین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری،تر جمان پنجاب حکومت و ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان،رہنما پاکستا ن تحریک انصاف سردار محمد علی خان،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، سیاسی قیادت اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے لیے بھر پور طریقے سے کوشاں ہیں۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام سے کورونا وائرس کو شکست دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم ہوگی۔ٹائیگر فورس کی سرگرمیوں سے عوام کوزندگی کے تمام شعبوں میں مدد حاصل ہوگی جس سے معاشرہ مثبت سمت میں ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے۔ٹائیگر فورس کے اراکین سے حکومتی اور انتظامی سطحوں پر رابطہ جاری رہے گا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے موجودہ حالات سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔سید ذوالفقار عباس بخاری نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ایک آواز پر 10لاکھ سے زائدپاکستانیوں نے ٹائیگر فورس کے لیے رجسٹریشن کروائی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک کے نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کے لیے کوشاں ہیں اور اسی لیے پاکستان میں کامیاب جوان پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ موجودہ حالات میں 17ہزار میڈیکل ورکرز نے اپنی خدمات پیش کیں۔اس کے علاوہ احساس کفالت پروگرام،احساس لیبر پروگرام جاری ہیں۔ احساس لیبر پروگرام کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گااور اس کے ساتھ مالی امداد بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک اپیل پر کورونا ریلیف فنڈ میں 3ارب روپے جمع ہوچکے ہیں اور اس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹائیگر فورس پر فخرہے اور وقت کے ساتھ ان کے ہاتھ مضبوط کیے جائے گے۔ٹائیگر فورس موٹر وئے کی مانند ہے جس پر سے تمام مسائل بخوبی گزر جائیں گے۔عمران خان اندورنی و بیرونی مافیاز کا سامنا ہے جس سے وہ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں ان کی فتح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ہمارے کیسز بھارت کی نسبت کم ہیں اور اس کی وجہ سمارٹ لاک ڈاو¿ن ہے۔سمندر پار پاکستانیوں کی مدد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں مختلف ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا،اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ملک کے پسے ہوئے طبقے کے لیے کورونا کی وبا کے دوران کروڑوں لوگوں میں اربوں روپے احساس کفالت پروگرام کے تحت تقسیم کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ہر مشکل موقع پر اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

       اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان بھر میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسکا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات اور دیگر محاذوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ٹائیگر فورس مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔ یہ فورس تمام رفاحی کاموں میں انتظامیہ کی مدد کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کرے گی۔ٹائیگر فورس کے تمام ارکان غیر سیاسی ہونگے اورخالصتاََ رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرے گے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے قیام سے قومی اتحاد کو فروغ ملے گا اور آئندہ آنے والی وباو¿ں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ٹائیگر فورس کے اراکین موجودہ حالات میں عوامی فلاح و بہبود کا کام کرکے خدمت کر رہے ہیں،جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی اور خوشحالی آئے گی۔ملک امین اسلم نے ٹائیگر فورس کے ارکان کو اپنی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا اوراس عزم کا ارادہ کیا کہ ٹائیگر فورس کے قیام سے ملک میں انقلاب آئے گا۔انہوں نے ٹائیگر فورس کے اراکین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ فورس کو یو سی کی سطح تک متحرک کیا جائے گا اور یہ فورس مختلف حکومتی اقدامات کے سلسلے میں انتظامیہ کا ساتھ دے گی۔ ہر یو سی میں دیہاڑی دار مزدور کی رجسٹریشن کی جائے گی،جسکے ذریعے اس کی مالی امداد کی جائے گی۔اسی طرح ضلع اٹک میں احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم سینٹرز پر بھی ٹائیگر فورس اپنی ذمہ داریا ں ادا کررہی ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ یہ فورس ملک بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت 10ارب درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ٹائیگر فورس میں خواتین کا کردار بھی نہایت اہم ہے اور وہ تمام متعلقہ معاملات بخوبی ادا کررہی ہیں۔ ملک امین اسلم نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بے شمار چیلنجز اور مافیاز کا سامنا ہے مگر وہ ان تمام سے لڑ کر اور سرخرو ہوکر نکلیں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تمام ساوتھ اشیائی ممالک سے کم ہیں۔

 

       تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کی مشکل حالات میں معاونت کے لیے بنائی گئی ہے۔اور یہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جسکا نام عمران خان ہے۔جو تمام محاذوں پر عوام کی بقا کے لیے لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام ضلعی قیادت،ضلع کی خدمت عبادت سمجھ کر رہی ہے اور اس کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
       اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ضلع بھر میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے شرکا ءکو آگا ہ کیااور بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں اس فورس سے باقاعدہ کام لینا شروع کردیا گیا ہے،جسکے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا ضلع بھر میں ٹائیگر فورس میں 8600افراد رجسٹرڈ ہوئے جن میں 400خواتین شامل ہیں،جن کو یوٹیلیٹی سٹورز،راشن کی تقسیم،احساس کفالت پروگرام اور دیگر جگہوں پر تعینات کیا جاچکا ہے۔جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔انہوں نے ٹائیگر فورس کے عظیم جذبے کو سلام پیش کیا۔