وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی انکو غلط مشورے دیتے ہیں تیمور اسلم

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ق امیدوار قومی اسمبلی ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کرپٹ معاونین خصوصی اس کو دوسروں کے اشاروں پر ناچ کر کہیں کا نہیں چھوڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے جتنے حکومتی ترجمانوں کو پٹرول قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر دیکھا اور سنا ہے ان میں ایک بات مشترک تھی کہ سب نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ کیا بھارت میں پٹرول 180 روپے ہے بنگلہ دیش میں 174 ہے اور سری لنکا میں 176 ہے جبکہ پاکستان میں 100 روپے ہے جو خطے میں سب سے کم ہے جبکہ یہ تجزیہ اور دفاع 100 فیصد غلط ہے اور حکومتی معیشت دانوں نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی یہی منطق پیش کی آئیں اس کا حقیقی جائزہ لے کر اصل تصویر سامنے رکھتے ہیں بھارت میں آج پٹرول کی قیمت بھارتی کرنسی میں 77 روپے فی لٹر ہے اور بھارت میں ایک ڈالر بھارتی 76 روپے کے برابر ہے جبکہ پاکستانی 2 روپے 10 پیسے کا ایک بھارتی روپیہ ملتا ہے
یعنی آسان الفاظ میں پاکستانیوں نے اگر بھارت سے جا کر پٹرول ڈلوانا ہے تو وہ پاکستانی 210 روپے دیں گے تو ان کو بھارتی 100 روپے ملیں گے اور اگر وہ بھارتی 77 روپے دیں گے جو پاکستانی 180 روپے کے برابر ہیں تو ان کو ایک لیٹر پٹرول ملے گا اب آپ یہ بتائیں کیا آپ بھارت سے جا کر تیل ڈلوائیں گے یا ڈلوا سکتے ہیں جوکہ آپ کو 180 روپے لیٹر پڑے گا اس کا جواب ہے نہیں کیونکہ وہ بھارتی شہریوں کیلئے ہے جن کو ان کی اپنی کرنسی میں 77 روپے میں مل رہا ہے اور یہاں بھان متی کا کنبہ بھارت کے ساتھ غلط اعداد و شمار کا موازنہ کر کے کس کو دھوکہ دے رہا ہے اور اگر میں دوسرے ہمسایہ یا خطے کے ممالک سے موازنہ کروں تو وہاں ں بھی ایسا ہی فرق صاف واضع ہے یعنی جن ممالک کا کہا جا رہا ہے وہاں تو پٹرول ہم سے سستا مل رہا ہے اس میں ایک اوراہم بات یہ کہ سارے ممالک ہماری طرح ہی تیل ڈالر میں خریدتے ہیں اور اپنی کرنسی میں بیچتے ہیں یعنی ایک طرف پٹرول تاریخی 25 روپے مہنگا کر دیا گیا اور دوسری طرف اس کا دفاع بونگیاں مار کر اور جھوٹ بول کر کیا جا رہا ہے۔
