بسال پولیس ان ایکشن، منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد گرفتار

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز)بسال پولیس نے مختلف کاروائیوں میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بسال محمد حیات خان نیازی کی زیر نگرانی اے ایس آئی سفطین اختر نے پولیس ملازمین کے ہمراہ دوران گشت موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو موٹر سائیکل سوار واپس کھنڈہ گائ وں کی جانب فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا جسے قابو کیا گیا تو اس کے پاس سے 1322 گرام چرس ، اے ایس آئی منظر علی شاہ نے ویگن سے اترنے والے غلام حیدر ولد تاج محمد اعوان ساکن محلہ ہسپتال جھمٹ جس کے ہاتھ میں شاپنگ بیگ تھا کو چیک کرنے پر 1350 گرام چرش ،
انچارج چوکی پنڈ سلطانی سب انسپکٹر محمد رمضان نے کار میں سوار زینت علی ولد علی جانان بنگش ساکن شیں باغ خورد حال پی ایم اے کاکول ایبٹ آباد کی کار کی تلاشی لی گئی تو کار سے 2250 گرام چرس ، سب انسپکٹر محمد صداقت خان نے دوران سرچ آپریشن کامران سجاد ولد لعل خان کڑلال ساکن محلہ کنج قدیم ایبٹ آباد کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 9 سی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ، دریں اثناءاے ایس آئی یعقوب خان نے دوران گشت محمد کامران ولد عبدالعزیز ساکن
تھٹہ کو گرفتار کیا
تو اس کے پاس سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں برآمد ہوئیں جس سے ملزم نے فائرنگ کر کے محمد ندیم کو زخمی کیا تھا اور اس کے خلاف زیر دفعہ 324,452;47;34 ت پ مقدمہ درج تھا اور یہ پولیس سے بھاگا ہوا تھا اس کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کر کے تمام ملزمان کے عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
