ضلع اٹک میں کورونا کے235 مریض صحتیاب،46 افراد جاں بحق 

ضلع اٹک میں کورونا کے235 مریض صحتیاب،46 افراد جاں بحق 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 429 ہوگئی ہے۔ 15افراد فوت ہو ئے۔

ضلع بھر میں مجموعی طورپر 235 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ11افراد زیر علاج ہیں۔ اس وقت گھروں میں137افرادقر نطینہ میں ہیں جبکہ31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں7050 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 3469 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جبکہ2699 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور341 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کا01مشتبہ مر یض داخل ہے جس کی حالت بہتر ہے۔ کوورناوائرس کے 46 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 429 مثبت کیسز میں سے 15 اور ہسپتالوں سے باہر 31 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔