“زہریلی گیس سے 6 افراد جاں بحق”ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک موقع پر پہنچ گئے

“زہریلی گیس سے 6 افراد جاں بحق”ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک موقع پر پہنچ گئے

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) ڈ ی پی او اٹک سید خالدہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ۔

تفصیلات کے ضلع اٹک کے علاقہ ڈھوک ملیار میں رحمت نامی شخص کے گھر میں موجود کنویں کی صفائی کی غرض سے چند افراد کنویں میں اترے تو زہریلی گیسوں نے تمام افراد کو اپنی لپیٹ لے کر 6 افراد کو موت کے نیند سلا دیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں صادق ولد جانداد،اسرار ولد رحمت ،زبیر ولد رحمت ،عامر ولد رحمت ،عامر ولد عبداللہ ،فیضان ولد قادر ہیں۔

واقعہ کی ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔

 

انہوں نے مرحومین کے لواحقین کو پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔