Sun
19
Apr
2026

وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے ڈھوک ملیار،داخلی بٹھو میں کنویں کی صفائی کے دوران فوت ہونے والے 6افراد کے جنازے میں شرکت اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ رہنما تحریک انصاف سردار محمد علی خان،خاور عباس بخاری،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں کنویں کی صفائی کے دوران فو ت ہونے والے افراد کا دلی دکھ ہے۔ح
کومت لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے گی۔
حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہے۔
