پنڈی گھیب، لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن 

پنڈی گھیب، لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن 

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب ملک فرحت علی خان کا ایم سی عملہ کے ہمراہ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی اور تجاوزات کیخلاف آپریشن 

 پنڈی گھیب(وحید احمد سے/ ڈیلی اٹک نیوز) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب ملک فرحت علی خان نے گذشتہ روز اپنے عملے انچارج سینٹری انسپکٹر طارق محمود طارق لطیف محمد شعیب جمال الدین اعجاز فیصل ظفر عاصم و دیگر کے ہمراہ ہائی سکول چوک گرلز کالج روڈ کمیٹی چوک اور مسجد مائی مصاحبانو چوک پر تجاوزات اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو ناجائز تجاوزات اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیئے 

 

 

۔انہوں نے تاجروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری لاک ڈاﺅن اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے تاجروں کو ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی اس موقع پر انہوں نے انچارج سینٹری انسپکٹر طارق محمود کو پرانے نیشنل بنک روڈ پر صفائی کے بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔