ضلع اٹک میں12 کورونا کیسز کا مزیداضافہ،299 افراد صحت یاب 

ضلع اٹک میں12 کورونا کیسز کا مزیداضافہ،299 افراد صحت یاب 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د 478 ہوگئی ہے جبکہ16افراد فوت ہو ئے۔

ضلع اٹک میں مجموعی طور پر 299 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ11افراد زیر علاج ہیںاور گھروں میں152افرادقر نطینہ میں ہیں۔31 افراد کو ان کے آبائی اضلاع روانہ کر دیا گیا ہے۔

ضلع اٹک میں اس وقت تک 7251 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 3670 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے اور2871 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ321 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ 

ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کے08مشتبہ مر یض داخل ہیں جن میں 06کی حالت بہتر اور 02 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

کوورناوائرس کے 48 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 478 مثبت کیسز میں سے 16 اور ہسپتالوں سے باہر 32 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔