صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک کا دورہ 

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک کا دورہ 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں عوام کو تمام طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،رہنما تحریک انصاف سید خاور عباس بخاری، سپیشل سیکرٹری صحت اجمل بھٹی، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،آئی ڈیپ اور محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کررہی ہے۔جسکا مقصد ماں اور بچے کی بہتر صحت کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا اس دورے کا مقصدمدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اٹک میں مختلف تکنیکی پہلوو¿ں کا جائزہ لینا تھااور اس سلسلے میں آئی ڈیپ کے ماہرین سے مشاورت کا عمل مکمل کیا گیا۔بہت جلد تمام تکنیکی پہلوو¿ں کا جائزہ لے کر گور نمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال کے شعبہ گائنی کو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا اور اسے مکمل طور پر اگلے ماہ میں فعال بنایا جائے گا، جو چوبیس گھنٹے کا م کر ے گا۔۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سو بستروں کا یہ ہسپتال انقلابی حیثیت کا حامل ہے اور اس کے قیام میں چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری کا اہم ترین اور بنیادی کردار ہے، جن کی کاوشوں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اس ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا۔

 

ہسپتال کے ساتھ نر سنگ کالج کا منصوبہ بھی زیر غور ہے اور اس تمام پر جیکٹ پر تین سے چار ارب روپے لاگت آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ میں چند مقامات پر پولیو کے کیسزسامنے آنے کے بعد محکمہ صحت پنجاب فوری بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی موثر آگاہی مہم بڑے پیمانے پر شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ صحت کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر متعلقہ اسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عوام کو دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں واضع کمی واقعہ ہورہی ہے جو ایک اچھا شگون ہے۔لیکن اس کے باوجود حکومت پنجاب پوری طرح مستعد ہے اور اس وبا سے لڑ رہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہے اور جن کے ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں ان کا کورونا ایس او پیز کے مطابق علاج جاری ہے۔ کورونا کے خلاف فر نٹ لائین ورکرز کو رسک الاو¿ نس اور شہدا کو خصوصی پیکیج دیا جارہا ہے۔ مویشی منڈیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔