Fri
17
Apr
2026

تفصیلات کے مطابق دکھنیر گاﺅں میں دو متحارب گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں 2 افراد 56 سالہ قدرت الٰہی ولد پیر بخش کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں جبکہ 52 سالہ سید عرفان ولد عبدالعزیز کو ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ زخمیوں کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔
جہاں طبی سہولیات کی عدم فراہمی پرڈاکٹروں نے دونوں مریضوں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا تھانہ اٹک خورد پولیس نے فریقین کی درخواستوں پر رپٹ درج کرلی ہے۔
